منگل کی درمیانی رات مچھ میں شدت پسندوں نے شہر پر حملہ کیا تھا جس سے شہر گولیوں کی آوازوں اور دھماکوں سے گونج اٹھا تھا۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے ۔
جس پر سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کی کمر توڑتے ہوئے پانچ عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ، جس پر بلوچستان کے نگرانی صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ” ہم بلوچستان کے شہر مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے میں پاکستانی فوج اور ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے تیز ترین اقدام کو سراہتے ہیں ، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا ہے ۔