درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات کے بعد پورے اسرائیل میں چیخ و پکار کا سلسلہ جاری ہے ۔ خان یونس ، جنوبی غزہ، وسطنی غزہ میں گھات لگا کر جنگجوؤں کے حملوں میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے مارنے کی اطلاعات کے بعد پورے اسرائیل میں سوگ کا سا سماں ہے جب کہ دوسری جانب نیتن یاہو سٹپٹایا ہوا ہے اور اپنے ہی وزیروں کو برا بھلا کہنے پر لگا ہوا ہے ۔ جنگجوؤں نے گھات لگا کر یٰسین میزائل سے درجنوں ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیل کے فوجی مارے گئے ہیں جب کہ کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں فوجی رہائش پذیر تھے جس سےکئی فوجیوں کی اموات ہو گئی ہیں جس پر پورے اسرائیل میں سو گ کا سا سماں ہے جب کہ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کیے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے ۔ دوسری جانب فرانس میں غزہ جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے اہم بیٹھک بھی ہے جس میں اسرائیلی حکام پر غزہ جنگ ختم کرنے پر زور دیا جائے گا۔
One thought on “غزہ میں اسرائیل اورجنگجوؤں کے مابین گھمسان کی جنگ جاری”