نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں قوم اسمبلی کے 286حلقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں ملک میں انتخابات کے سلسلہ میں لاکھوں سیاسی ریلیاں نکالی گئی ہیں مگر دہشت گردی کے بہت ہی کم واقعات رو نما ہوئے ہیں ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہر صورت میں کرائے جائیں گے ہماری مکمل کوشش یہی ہے کہ ہر پاکستانی اپنے آزادی سے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرے ۔
ملک کے تمام امیدوار ذمہداری کا مظاہرہ کریں ۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ ملک میں کوئی جانی نقصان نہ ہو اور الیکشن گزر جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیکورٹی کے ادارے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے موجود ہیں