Breaking
Sun. Dec 15th, 2024

دھاندلی شروع ہونے سے پہلے ہم نیشنل اسمبلی کی 155سیٹوں پر جیت رہے تھے۔ عمران خان کے آرٹیفشل ورژن کا دعویٰ۔

Imran Khan Victory speech Election 2024Imran Khan Victory Speech Election 2024 on social media X on his account published by his team

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سے تیار ایک پیغام نشر کیا گیا ہے

 جس میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی عوام نے ووٹ دے کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے

 میں پاکستان کی عوام کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد لندن پلان بری طرح فلاپ ہو چکا ہے ۔

جبکہ انہوں نے نواز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ تیس سیٹیں پیچھے ہوتے ہوئے بھی نواز شریف نے وکٹری سپیچ کر دی،

ان کا کہنا تھا کہ فارم 45کے ڈیٹا کے مطابق قومی اسمبلی کی تقریباً 170 سیٹیں ہم جیت رہے ہیں

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فائنل رزلٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر آزاد امیدواروں کو ابھی تک برتری حاصل ہے ۔

جبکہ دوسری جانب عمران خان نے دھاندلی کا الزام بھی لگایا لیکن ابھی تک ان کی جماعت کی جانب سے دھاندلی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔

Spread the love

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *