Breaking
Sun. Dec 15th, 2024

اسرائیلی فورسز غزہ سے مکمل انخلاء کریں ،حماس کا جنگ بندی کی پیش کش پر جواب سامنے آگیا۔

A Picture shown poor man in GazaCredit: REUTERS

قطر، مصر ، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے ڈرافٹ پر رد عمل دیتے ہوئے حماس نے اپنی شرائط بھی سامنے رکھ دی ہیں جن میں سب سے بڑی شرط اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلاء ہے ۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے لیے مندرجہ ذیل شرائط رکھی ہیں

فریقین سب سے پہلے ڈیڑھ ماہ کے لیے جنگ میں وقفے کا اعلان کریں ، جبکہ حماس تمام اسرائیلی مغوی خواتین انیس سال سے کم عمر لڑکوں، بیمار یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کے بدلے رہا کرے گا۔

اسرائیلی فوج غزہ کے آباد علاقوں سے باہر چلی جائے ، ہسپتالوں ، پناہ گزین کیمپس کی مرمٹ کا کام شروع کی جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں تمام بچ جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور اسرائیلی کی تمام فوج غزہ سے انخلاء کرے گی جب کہ تمام فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کرنا ہوگا۔

Spread the love

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *