امریکا کی قومی سلامتی کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات
پر وائٹ ہاؤس کو تشویش ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو مبینہ دھاندلی کے الزامات پر تشویش ہے ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا گیا اور ان کو دبایا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگین میں پریس کانفرنس کے دوران سوالات کے جوابات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔