مالٹا ایک خوشگوار اور ٹھنڈا احساس دینے والا پھل ہے جو کہ پاکستان ، انڈیا ، سری لنکا، مصر، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں پیدا ہوتا ہے، مختلف ممالک میں یہ مختلف موسموں کے تحت پیدا ہوتا ہے ۔ یہ ذائقہ میں انتہائی لذیز اور مزیدار ہوتا ہے
مالٹآ کھاتے ہی جسم میں طاقت اور توانائی کا خوشگوار احساس ہوتا ہے اس میں موجود صحت بخش اجزاانسانی جسم کو موٹاپے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
مالٹا بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مفید ہے ۔ مالٹے میں پائے جانے والے وٹا من بی اے 6، بی 1، بی 2 ، بی 12، پروٹین، آئرن، میگنیشیم ، فاسفورس، فائبر ، پوٹاشیم اور فائبر ہیں ۔
یہ وقتی طور پر بھوک کو بھی ختم کرتا ہے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ یہ تیس سے چالیس کیلورز پر مشتمل ہلکا کھٹا زیادہ میٹھا پھل ہے ۔
مالٹے کے مزید فوائد میں سے یہ بھی ہیں کہ یہ انسانی جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے ، آنکھوں میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے ۔ انسانی جلد کی خرابی کو دور کرتا ہے ۔ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ مالٹے میں موجود وٹا من آئی جلد کو خوبصورت بناتا ہے ۔ نظر کو تیز بناتا ہے ۔ جبکہ وٹا من سی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے ۔ مالٹے میں موجود معدنیات جیسے میگنیشیم، آئرن کیلشیم وغیرہ جسم کوبیماریوں کے خلاف لڑنے میں میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔