Breaking
Sun. Dec 15th, 2024

روس نے سیٹلائٹ کلر ہتھیار تیر کر لیا ، امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Picture Shows a MissilePicture Shows a Missile

امریکی وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق روس نے سیٹلائٹ کلر ہتھیار تیر کر لیا ہے اور اب اسے بڑے پیمانے پر بنایا جا رہا ہے ۔

 پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اس پر تشویش ہے

یاد رہے کہ روس نے خلاء میں ہی سیٹلائٹ کا تباہ کرنے والا ہتھیار تیار کر لیا ہے جو کہ ہائیپر سونک کی سپیڈ سے چلتا ہے

سینٹر فار اسٹریٹیجنگ اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز نے پچھلے سال ہی ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتلایا گیا کہ روس اینٹی
سیٹلائٹ ہتھیاروں کی پوری ایک کھیپ تیار کر رہا ہے

 

 جس میں ایک ایسا میزائل بھی تیار کیا گیا ہے جو کہ نومبر 2021میں سوویت دور کے ایک ناکارہ سیٹلائٹ پر استعمال کیا گیا اور اسے تباہ کیا گیا جس کا تجربہ کامیاب رہا ہے

یاد رہے کہ روس کے پاس سیٹلائٹ سگنلز کو جام کرنے اور اس پر سائبر حملے کرنے کی طاقت پہلے سے ہی موجود ہے جس بارے مصنفین نے پہلے ہی خبردار کیا ہوا ہے ۔

Spread the love

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *