Breaking
Sun. Dec 15th, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان : دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ، 10اہلکار جاں بحق 6زخمی ۔

Pak Army soldier at the site of the bombing at the Daraban police station, in Dera Ismail Khan. APPak Army soldier at the site of the bombing at the Daraban police station,

دہشت گردوں نے تھانہ درابن پر دستے بم پھینکتے ہوئے اندر داخل ہو گئے اس دوران سنائپر نے بھی تھانہ کی چھت پر کھڑے ڈیوٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، یاد رہے کہ تھانہ درابن کی چھت پر پانچ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے جب کہ تھانہ میں اس وقت تیس اہلکار موجود تھے ،

تھانہ آبادی سے کافی دور ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانہ پر حملہ کرنے کے لیے قریبی عمارت کا استعمال کیا ہے ۔ جبکہ کچھ دیر کے لیے تھانہ کا کنٹرول بھی حاصل کیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کا کنٹرول سیکورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے ۔اور ارد گرد کے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Spread the love

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *