پشین میں آزاد امیدوار کے دفتر کے قریب دھماکے سے 14 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی ہو گئے
دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا ہے بلوچستان کے علاقہ پشین کی تحصیل خانوزوئی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے 14افراد کی ہلاکت اور 30سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے
دھماکہ آزاد امیدوار اسفند کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس وقت وہاں لوگوں کی کافی تعداد جمع تھی۔
قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان) کے دفتر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ایس پی قلعہ سیف اللہ نے 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔