Breaking
Sun. Dec 15th, 2024
Pervaiz Khatak with his Political friendspervaiz khatak image Credit to PITP/X

عمران خان کا دیرینہ ساتھی اور بعد میں سیاسی حریف بننے والا پرویز خٹک اپنی سیاست کا جنازہ نکلوا بیٹھا ہے

خیرپور پختونخواہ میں پرویز خٹک سے منسلک جماعت کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا بلکہ عوام نے پرویز خٹک   اور اس کی پارٹی کے تمام امیدواروں کو بری طرح پچھاڑ دیا ہے ۔

 

پرویز خٹک   اور ان کے دو صاحبزادوں کو ان کے اپنے ہی علاقہ نوشہرہ سے ہرادیا گیا ۔ نوشہرہ کی سات نشستوں سے پرویز خٹک   ، ان کے دو بیٹے ، داماد حصہ لے رہے تھے اور وہ ساتوں نشستیں بری طرح ہار گئے ہیں

پرویز خٹک کے مخالف ایک نوجوان امیدوار نے نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ ووٹوں کی گنٹی میں بھی تیسرے نمبر پر رہا ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کو جس جس نے تنقید کے تیروں پر رکھا وہی خیبر پختونخواہ میں بری طرح شکست کھا گیا ہے ۔

جب کہ انتخابی مہم کے دوران بھی پرویز خٹک   اور اس کے بیٹوں کو عوام الناس کی جانب سے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جب کہ پرویز خٹک   نے جماعت پاکستان تحریک انصاف کو توڑنے کے لیے بنائی تھی ۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پرویز خٹک   نے ایمپائر پر اندھا بھروسہ کیا اور دن رات وزارت اعلیٰ کا وظیفہ ان کے لبوں پر ہوا کرتا تھا ۔ خیبر پختونخواہ میں سیاسی ،قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کا جو حشر نشر ہوا ہے اس کے بعد انہیں سوچنا ہوگا کہ عوام کے بغیر کسی اور پر بھروسہ کرنا کیسا رہے گا؟

Spread the love

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *